English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا سب سے زیادہ روبوٹ ملازمین رکھنے والا ملک بن گیا

القمر

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا صنعتی شعبے میں 10 فی صد سے زیادہ افرادی قوت کو روبوٹ سے بدلنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ۔ ورلڈ روبوٹک 2024 ء کے سالانہ سروے کے مطابق جنوبی کوریا میں 10 ہزار ملازمین کے درمیان 1102 روبوٹوں کو کام پر رکھا جاتا ہے۔ جنوبی کوریا کے بعد سنگاپور دوسرے نمبر پر ہے جہاں 10 ہزار ملازمین میں 770 روبوٹ ملازم ہوتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں الیکٹرانک، آٹوموبائل اور صنعتی شعبوں کے ساتھ اسپتال سے لے کر ریستوران تک روبوٹوں کو مختلف جگہوں پر کام کے لیے رکھا جارہا ہے،جس سے روزگار کے مواقع ختم ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے