محراب پور(جسارت نیوز)پولیس کارروائی میں 5 منشیات فروش، 5 روپوش اشتہاری ملزم گرفتار، 14 بوتل شراب، 660 گرام گٹکااور غیر قانونی اسلحہ برآمد، ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز شوکت کلو کے مطابق مورو، محبت ڈیرو اور کنڈیارو پولیس نے مختلف کارروائی میں غلام حسین جٹ کو 10 بوتل شراب، سہیل جوگی اور سہیل ڈھراج کو 4 بوتل شراب، ندیم گاوائی کو 330 گرام اور مختار میمن کو 330 گرام مضر صحت گٹکا، پان پراگ سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے ہیں،مورو،نیو جتوئی اور کنڈیارو پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب شاہ زیب کو بغیر لائسنس پستول 3 گولیوں، پنہل سیٹھار کو بغیر لائسنس پستول 4 گولیوں اور اللہ رکھیو ابڑو کو بغیر لائسنس پستول 2 گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے،خان واہن پولیس نے جعلی (بوگس) چیک اور چوری کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری ملزموں عابد سیال اور عبدالشکور تھیبو کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب ہالانی اور مورو پولیس نے 2 گٹکا فروش گرفتار کرلیے، مطلوب ملزم بھری گرفتار، مسروقہ کپڑا، 125 موٹر سائیکل برآمد، ہالانی اور مورو پولیس نے الگ الگ کارروائی میں غلام شبیر سیال اور کامران ملک کوبالتریب 660 گرام مضر صحت گٹکا، پان پراگ سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمے درج کرلیے ہیں، پھل پولیس نے ایک کارروائی میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم رضا عباس کھوسو کو بغیر لائسنس پستول 5 گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ 40 کپڑوں کے جوڑوںکیساتھ نقدی اور دوسرا سامان برآمد کرلیا، ہالانی پولیس نے ایک کارروائی میں مسروقہ 125 موٹر سائیکل برآمد کرلی جو تصدیق بعد غلام پرور کوندھر کے حوالے کر دی ہے۔
