ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو: جرائم پیشہ گروہ کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

تارکین وطن میکسیکو کی سرحد پر بنائی گئی خاردار باڑ عبور کرکے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں
تارکین وطن میکسیکو کی سرحد پر بنائی گئی خاردار باڑ عبور کرکے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں

میکسیکوسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی میکسیکو میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست گواناجواتو کے قصبے اپاسیو دیل گراندے میں ایک کھوکھے اور اس کے گاہکوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے میں 9 افراد موقع پرہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ حملہ آوروں نے پہلے کھوکھے پر موجود لوگوں پر اور پھر آس پاس کے گاہکوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دوسری جانب حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی میکسیکو کے ایک بار پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی، جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں