آ سٹریلیا میں ضبط کی گئی منشیات کی کھیپ میڈیا کے سامنے پیش کی جارہی ہے
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی پولیس نے کوئنز لینڈ کے ساحل پر مشتبہ افراد کی کشتی ٹوٹنے کے بعد تحقیقات کے دوران 2.3 ٹن کوکین ضبط کرلی اور 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ منشیات کی قیمت 40کروڑ 94لاکھ ڈالر تھی۔