ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹروے پولیس کا اٹھائیسواں یومِ تاسیس: ای ٹکٹنگ ایپ کا آغاز

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے اٹھائیسویں یومِ تاسیس کے موقع پر  مسافروں کی سہولت کے لیے ای ٹکٹنگ ایپ کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہےکہ جلد چاروں صوبوں میں موٹرویز کا جال بچھ جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹرویز سلمان چوہدری کاکہنا ہے کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہمیں مسائل درپیش تھے لیکن ہم نے گزشتہ سال سے اب تک ایکسل لوڈ پر 95 فیصد عمل درآمد کروا لیا ہے، جس کے بعد ہمارے پاس ریڈار، اسپیڈ گنز اور ایمبولنسز موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جدید مشینریوں کا استعمال کررہے ہیں، جس کی مدد سے ہر چیز آٹو ہوجائے گی

 اور چوری کی گئی ہر گاڑی کا آسانی سے پتہ چل جائے گا، آج موٹرویز ساڑھے 4 ہزار کلو میٹر تک پہنچ چکا ہے۔

سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ  موٹروے پر کسی غلطی یا خلاف ورزی پر گاڑی چلانے والے کے  پوائنٹس کم ہوں گے، جس کی مخصوص بار کے بعد لائسنس معطل ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں