English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہن کی گرفتاری کے بعد نرگس فخری کی پہلی پوسٹ نے مداحوں کو چونکا دیا

مشہور بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ فخری کو حال ہی میں نیویارک کے علاقے کوئینز میں دو افراد کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عالیہ پر اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کو آگ لگانے کے نتیجے میں قتل کرنے کا الزام ہے۔

نرگس فخری نے اس واقعے پر زیادہ تبصرہ نہیں کیا، تاہم حالیہ دنوں میں انہوں نے سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں نرگس اپنی آنے والی فلم ہاؤس فل 5 کے ساتھی اداکاروں جیکولین فرنینڈز اور سونم باجوا کے ساتھ نظر آئیں اور کیپشن میں لکھا، "We are coming…”۔

نرگس فخری کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے، جو ان کے فلمی پروجیکٹ اور بہن کی گرفتاری کے بیچ توازن پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ 

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ہاؤس فل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم 6 جون 2025 کو ریلیز ہوگی، جس میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، اور فردین خان بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

 

رپورٹس کے مطابق، علیا فخری پر اپنے سابق بوائے فرینڈ ایڈورڈ جیکبز اور اس کی دوست انستاسیا اسٹار اٹین کے قتل کا الزام ہے۔ یہ دونوں آگ لگنے کے نتیجے میں دھویں اور جھلسنے سے ہلاک ہوئے۔ 

حکام  نے عالیہ کو قتل کا مجرم قرار دے کر جیل منتقل کیا، جہاں وہ فی الحال ریکارز آئی لینڈ میں قید ہیں۔ عالیہ نے عدالت میں بے گناہ ہونے کی اپیل کی ہے، لیکن اگر وہ مجرم قرار پائیں تو انہیں عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے