ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ٹو:ایف آئی اے کی بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: ایف آئی اے کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کےلیے درخواست دائر کی تھی، جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے کل کے لیے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کی جائے۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں تحریر کیا تھا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمانت ملنے کے بعد بشریٰ بی بی اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہوئیں، لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں