English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلجیم کو مطلوب منشیات کا اسمگلر دبئی میں گرفتار

القمر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم اور بین الاقوامی سطح پر مطلوب منشیات کے اسمگلر کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق بلجیمکے مطالبے پر منشیات اسمگلر کو اس کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ ایل بیلوطی نامی اسمگلر پر الزام ہے کہ وہ منشیات کے ایک بڑے اسمگلنگ کرنے والی گینگ کو چلاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ بلجیم کی اینٹورپ بندرگاہ کو استعمال کرتا رہاہے۔ واضح رہے یہ بندر گاہ یورپ میں منشیات فراہمی کے لیے ایک گیٹ وے کا کام کرتی ہے۔ مختلف یورپی ملکوں میں منشیات کے لیے قوانین الگ الگ ہیں۔ اس لیے منشیات کے اسمگلر اس سے خوب فائدہ اٹھانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے