English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ورکرز) کی مبارکباد

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس (ورکرز)کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد ، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی و دیگرنے عمرکوٹ یونین جرنلسٹس (ورکرز)کے قیام اور نومنتخب عہدیداروں جن میں صدر کے عہدے کیلئے عبدالولی خان ، جنرل سیکرٹری راشد حنیف قائم خانی، سینئر نائب صدر کیلئے سیف اللہ منگریو، جوائنٹ سیکرٹری وقاص یوسف زئی ، خازن سورج کمار مالی اور دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرکوٹ میں یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے قیام کے بعد صحافیوں اور صحافتی اداروں سے وابستہ افراد کے حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایف یو جے (ورکرز)نے سندھ سمیت ملک بھر میں جس طرح سے صحافیوں کے غضب شدہ حقوق کی جدوجہد کا علم اٹھایا ہوا ہے اس کے بعد جلد ہی صحافیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں جو جمہوری اقدار، ملک کی تعمیروترقی، خوشحالی ، اداروں میں شفافیت اور مساوات اور رواداری کیلئے ہمہ وقت اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں جس طرح پی ایف یو جے (ورکرز) کے قائد پرویز شوکت کی فکر اور فلسفے کے تحت کام کررہے ہیں وہ انتہائی مبارکباد کے مستحق ہے۔
ایپکا کے مرکزی صدر محمد عابد بوٹا نے عیادت کی
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) کے مرکزی صدر محمد عابد بوٹا ، صوبہ پنجاب کے صدر ممتاز آرائیں نے سندھ کے صوبائی صدر سید منور علی شاہ اور نثار احمد سومرو کے ہمراہ ڈویژنل انفارمیشن آفس حیدرآباد کے اطلاعات آفیسر امام بخش راجا کے گھر پہنچ کر اُن سے عیادت کی اور کہا کہ ایپکا کے تمام عہدیداران اور کارکنان اس مشکل وقت میں امام بخش راجا کے ساتھ ہیں۔انہوں نے راجا امام بخش کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر راجا میمن نے مرکزی قیادت کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی محبتوں کا مشکور رہوں گا جہاں اپنے قریبی عزیز بھلا دیتے ہیں وہاں آپ جیسے مخلص ہمدرد لوگ یہ یاد دلاتے ہیں کہ ہم اکیلے نہیں ہیں ،آپ کے آنے سے مجھے بڑا حوصلہ ملا اور دلی خوشی ہوئی ہے۔راجا امام بخش نے کہا کہ ان شا ء اللہ میں جلد صحتیاب ہوکے ایپکا کی ہر جدوجہد میں آپ کی قیادت میں کام کرتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے