English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاڑکانہ ،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،6 گرفتار

القمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسوکی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، ایس ایس پی لاڑکانہ گرفتار ملزمان میں اشتہاری و روپوش ملزمان بھی شامل ہیں،ایس ایس پی کھوسو گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ و چھینی جانے والی تین موٹر سائیکلوں سمیت بغیر دستاویزات تین موٹر سائیکلوں کے فریم اور دو چوری شدہ ایکو ساؤنڈ کی مشینیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ گیریلو پولیس نے سنگین نوعیت کے کیسز میں ملوث و روپوش تین ملزمان پیرل عرف امداد،سرفراز اور سمیع کلہوڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔رتوڈیرو پولیس نے دو روپوش ملزمان محمد صدیق سنانی اور محمد قاسم آرائیں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 15 مددگار بیس 02 نے سوئکارنو ٹاور والے علاقے سے دوران چیکنگ ملزم نثار چہوان کو بغیر دستاویزات موٹر سائیکلوں کے تین فریم سمیت گرفتار کرلیا ہے۔نوڈیرو پولیس نے شہری رضوان علی کھوڑو کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ شہید الٰہی بخش سیال پولیس نے شہری واجد علی سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے ان کے حوالے کردی ہے۔ مارکیٹ پولیس نے مورخہ 16/7/2024 پر چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل اونر شہری وسیم ببر کے حوالے کردی ہے۔ علی گوہر آباد پولیس نے دو چوری شدہ ایکو ساؤنڈ کی مشینیں برآمد کرکے اصل اونر منظور علی بھٹو کے حوالے کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے