ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہر قسم کی ناکامی کے بعد اب مذاکرات کیلیے پائوں پکڑ رہے ہیں، طلال چودھری

فیصل آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہ جادوٹونے سے اقتدارمیں آ ئی، نہ اب ڈی چوک میں آ کر میدان سے بھاگنے والی کے ٹونے چل رہے ہیں۔ہرقسم کی ناکامی کے بعد اب مذاکرات کے لیے پائوں پکڑنے کی
کوشش کی جارہی ہے۔ صباح نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ2018 ء میں بانی کوسازش کے تحت لایاگیا۔ انتخابی مہم میں میاں نواز شریف اوران کی بیٹی کو قید کرنے کے باوجوداقلیت ملی اور ہرطرف جہازچلاکر1سیٹ پر حکومت دی گئی۔بانی نے آ خری کارڈ کے نام پرسول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ علی امین گنڈا پوراس فیصلے کی تردیدکررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان سمیت کارکنوں کوعلم نہیں پارٹی کی قیادت بشری بی بی کے پاس ہے یاعلیمہ بی بی کے پاس۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق معاشی استحکام میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں-یہی عوام کااہم مسئلہ تھا جو کہ پی ٹی آئی کا پیداکیاگیاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں