English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ، شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کی درخواست

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نےاس حوالے سے کہا کہ شام میں اس وقت 600 سے زائد پاکستانی موجود ہیں اور ان کا انخلا لبنان کے راستے سے ہی ممکن ہے، کیونکہ شام کے تمام ایئرپورٹ بند ہیں۔

وزیراعظم نے لبنانی ہم منصب سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانیوں کے انخلا کے عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

گفتگو میں لبنانی وزیراعظم نے اپنے ملک میں جاری بحران کے دوران پاکستان کی فوری امداد کی تعریف کرتے ہوئے شام سے پاکستانیوں کے انخلا کے معاملے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام سے پاکستانیوں کا انخلا لبنان کے راستے ہی ممکن ہے، اور لبنان کی حکومت کا تعاون اس عمل کو تیز اور محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے