لاہور/ اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) ملک بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں کہر پڑنے کی توقع ہے
جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع جبکہ کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک گرگیا۔ شہر قائد میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں موسم خنک ہو گیا، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران دن میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کی توقع ہے۔
