English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی کمپنی نے ڈرون شو کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ڈرون کمپنی نے ریاست ٹیکساس کے ایک میدان میں 5ہزار ڈرون اڑا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ۔ سب سے بڑے ڈرون شوز کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لے لیے ۔ اسکائی ایلیمنٹس نے ڈھائی ہزار ڈرون اڑانے کا اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا جو ایک ہفتہ قبل قائم کیا گیا تھا۔ سابق ریکارڈ کمپنی کا گیارہواں گنیز ورلڈ ریکارڈ تھا۔ تاہم حالیہ ریکارڈ کے لیے کمپنی نے حیرت انگیز ڈرون لائٹ شو کیلئے یو وائی فائی کے ساتھ مل کر کام کیا ۔ شیئرنگ کے بعد سے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دونوں ٹیموں کے کئی تکنیکی ماہرین کو آؤٹ ڈور سیٹنگ میں ڈرون سیٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے