English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 4ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر

کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ‘ چھوٹی تصویر طیارے کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ کی ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ کا دائرہ مزید پھیل گیا اور 4ہزار ایکڑ رقبہ خاکسترہوگیا۔ کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ملیبو میں 3 روزقبل جنگلات میں لگنے والی آگ مسلسل پھیل رہی ہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق آتشزدگی کے باعث 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں جب کہ آتشزدگی سے6 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور چند کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،جب کہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کابھی استعمال کیا جارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے