English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبر کوڈ کی شقیں محنت کشوں کو انصاف سے محروم کرنے کیلیے ہیں، این ایل ایف

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ اور دیگر فیڈریشن کے عہدیداران نے مشترکہ طور پر سندھ لیبر کوڈ 24 مسترد کرتے ہوئے IRO-2013 کی طرح قرار دیا ہے۔ اس موقع پر مشترکہ طور پر طے کیا گیا کہ لیبر کوڈ 24 میں جتنی بھی شقیں موجود ہیں وہ سب کی سب محنت کشوں کو انصاف سے محروم کرنے کے لیے رکھی گئی ہیں اور جو تھوڑی بہت مراعات محنت کشوں کو حاصل تھیں وہ سندھ لیبر کوڈ کے ذریعے ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جس کی نیشنل لیبر فیڈریشن سمیت دیگر تمام فیڈریشنوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ شق وائز مسودے کو تحریری طور پر حکومت کو پیش کیا جائے جو محنت کشوں کا متفقہ ڈرافٹ ہو سکے، اس کے لیے دیگر لیبر فیڈریشنوں سے بھی مشاورت کے سلسلے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور تمام سندھ کی چھوٹی بڑی فیڈریشنوں سے ملاقات کر کے جلد سیمینار منعقد کر کے اس میں ڈرافٹ تیار کر کے حکومت کو پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے