English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرغزستان:صدر نے وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کردیا

بشکیک: کرغزستان میں صدر نے وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کرغزستان کے صدر نے وزیر اعظم عقیل بیگ جعفروف کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔صدارتی دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا مقصد انہیں ایک نئے عہدے پر تعینات کرنا ہے۔

بیان میں عقیل بیگ جعفروف کو نیا عہدہ دینے  کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عقیل بیگ جعفروف کی برطرفی کے بعد ان کے فرائض، فرسٹ ڈپٹی پرائم منسٹر عادل بیگ سنبھالیں گے۔ اس سے قبل کچھ رپورٹس میں یہ بتایا گیا تھا کہ عقیل بیگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے