English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی ریاست وسکونسن میں فائرنگ سے ہلاکتیں‘ حملہ آور طالبہ نکلی

امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں فائرنگ کے بعد پولیس جائے وقوع پر موجود ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں اسکول کی طالبہ ملوث نکلی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکول کے احاطے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے تھے۔15 سالہ حملہ آور اسی اسکول کی طالبہ ہے جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے میڈیسن شہرکے اسکول میں فائرنگ کی جگہ سے ہینڈگن برآمدکی ہے جب کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں حملہ آور کے خاندان سے بھی تفتیش جاری ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں شامل 2 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے