English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں میں خوف و ہراس

Fire broke out in Tez Gam Express

لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق رائیونڈ ریلوےا سٹیشن کے قریب آگ ٹرین کی لیگیج وین میں لگی، آگ لگنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو 1122 کے فائر بریگیڈ عملہ اور ٹرین انتظامیہ نے آگ بجھا دی تاہم کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو عملہ کے مطابق ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی کا واقعہ ہلوکی پھاٹک کے پاس پیش آیا، آگ تیز گام ایکسپرس کی کارگو بوگی میں پڑے سامان میں لگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے