ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 راولپنڈی: بشری بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

To say to institutions,

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے  بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 

بشری بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا۔

بشری بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

 بشری بی بی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دئیے جو عدالت نے منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں