ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خدیجہ شاہ پر کیسز کی تفصیلات جاننے کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن )معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائرکردی ہے جس میں استدعا کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد
پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں خدیشہ شاہ نے مؤقف اپنایا کہ 9 مئی مقدمات میں شامل کیا گیا، ایک سال جیل میں رہی پھر ضمانت منظور ہوئی، مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزید خفیہ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔اس میں استدعا کی گئی کہ عدالت گرفتاری سے روک کر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی اجازت دی جائے۔ فریقین کو درخواست گزار اور اس کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں