English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل

القمر

کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث شہری
بدترین پریشانی کا شکار ہیں۔کھارادر، اولڈ سٹی ایریا ، کورنگی، لانڈھی، ملیر، قائد آباد، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، گلستان جوہر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہوسکی۔ یونیورسٹی روڈ پر گریٹر فیز 2 لائن تین بار پھٹنے سے 70 فیصد شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوئی تھی۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمت مکمل کرکے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، لیکن اب تک بیشتر علاقوں میں پانی دستیاب نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے