English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان حکومت کا بینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

القمر

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان حکومت نے صوبے میں بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی بہبود کے لیے اہم تاریخی اقدام کرتے ہوئے صوبے میں بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسان کارڈ کے تحت بلوچستان کے چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ زراعت کی سمری پر کسان کارڈ کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کے لیے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی 2 سال کے لیے کلاؤڈ سسٹم قائم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے