English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 100 پر آ گیا

Stock Market Fluctuations

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا اور ایک موقع پر انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اس دوران 100 انڈیکس 3088 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 440 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 114,458 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے