سجاول (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے بائی پاس پر غیر ملکی سیاح سے لوٹ مار کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے سجاول کے قریب غیر ملکی سیاحوں سے ڈکیتی پر ایس ایس پی سجاول سے رابطہ کرکے فوری ملزمان کی گرفتاری اور تمام اشیاء کی فوری برآمدگی کی ہدایت جاری کر دی اور مزید یہ کہ سائیکل سوار غیر ملکی سیاح جوڑے کو مکمل تحفظ سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، غیر ملکی سیاحوں کو مکمل تحفظ اور سیکورٹی فراہم کریں گے۔
