ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممکن ہے آ ئندہ برس تمام حج پرائیوٹ آپریٹرزکے ذریعے ہو‘سیکرٹری وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (نمائندہ جسارت ) سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر ذوالفقار حیدر نے کہاہے کہ ممکن ہے کہ آئندہ برس تمام حج پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے ہو، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت حج انتظامات سے نکل جائے،پرائیویٹ حج آپریٹر عدالت سے کیسز واپس لیں، بصورتِ دیگر ان کا کوٹہ ختم کر دیا جائے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا عطااللہ الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔کمیٹی اجلاس میں حج سے متعلق بریفنگ میں سیکرٹری وزارتِ مذہبی امورنے بتایا کہ وزرات میں پہلے 904 کمپنیوں کو پرائیویٹ حج کے حوالے سے رجسٹرڈ کیا گیا، سعودی عرب اتنی کمپنیوں پر پریشان ہوا جس کے بعد گزشتہ برس سعودی عرب کی ہدایت پر کمپنیوں کی تعداد 500 سے کم کر کے 162 کر دی گئی۔ڈاکٹر ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ اس سال سعودی عرب نے 2 ہزار حج کوٹہ فی کمپنی کر دیا جو 46 کمپنیوں کو دیا گیا، سعودی عرب کی ہدایت پر پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت یہ حج کوٹہ 46 کمپینوں کو دیا گیا۔مائندہ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے اجلاس کے دوران بتایا کہ پرائیویٹ حج کے حوالے سے 80 شکایات جبکہ سرکاری حج اسکیم کی 18ہزار شکایات ملیں۔سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی حکام 904 کمپنیوں کو ڈیل نہیں کرنا چاہتے اس لیے انہوں نے کمپنیوں کو کم کر کے 46 کرنے کا حکم دیا ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز سندھ ہائی کورٹ بھی گئے، عدالت نے اجلاس کے منٹس مانگے جس سے پرائیویٹ حج کوٹہ متاثر ہو گا، اگر معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو سعودی حکام پرائیویٹ کوٹہ منسوخ بھی کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ 4، 6 اور 10، 10 کمپنیاں ضم کر کے کل 46 کمپنیوں کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں