English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرقہ وارانہ آگ کو کراچی تک پھیلانے کی سازش ہورہی ہے،ابوالخیر زبیر

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں کرم کے اندر امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں، 2اکتوبر سے مرکزی شاہراہ بند ہے جس کے باعث کرم کا پورے ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہے ،کھانے پینے کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے داوئیں ناپید ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، فرقہ وارانہ آگ میں سینکڑوں گھر اور خاندان تباہ ہوچکے ہیں لیکن افسوس ہمارے حکمراں اس آگ کو بجھانے میں ناکام ہوگئے ہیں بلکہ اب کراچی تک اس آگ کو پھیلانے کی سازش ہورہی ہے اور ہمارے نااہل حکمراں حکمت و تدبر سے اس آگ کو بجھانے کے بجائے طاقت کا استعمال کر کے اس آگ کو مزید بڑھانے کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سازش کو سمجھیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو اس آگ کو مزید بڑھانے کا سبب بن رہے ہیں اورجلد ہی ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس لاہور میں طلب کرلیا گیاہے ،انشا اللہ اس پرایک متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے