ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص،چاندنی چوک پر قائم شراب خانہ شہریوں کیلیے عذاب بن گیا

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص کی گنجان آبادی والے علاقے چاندنی چوک پر قائم شراب خانہ شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔ ذرائع کے مطابق عرصہ 4 سال قبل قائم کیا گیا شراب خانہ مسلم آبادی کے لیے عذاب بن گیا ہے قانون کے مطابق شراب خانہ مسجد سے 300 فٹ دور ہونا چاہیے مگر افسوس ہے کہ اس جگہ واقع مسجد اور شراب خانے کے درمیان صرف 100فٹ کا فیصلہ ہے جب کہ موجودہ جگہ پر اسکول اور رہائشی آبادی بھی ہے زرائع کے مطابق شراب خانے کے سامنے چاندنی چوک پر اللہ کا پاک نام ہے اسی وجہ سے اسے اللہ والا چوک بھی کہا جاتا ہے افسوس کا مقام ہے کہ موالی اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور چند قدم پر واقع اس شراب خانے سے شراب خرید کر چاندنی چوک پر شراب نوشی کرتے ہیں اس تمام صورتحال کی معلومات ہونے کے باوجود محکمہ ایکسائز اس شراب خانے کو نہ بند کرتا ہے نہ کوئی قانونی کاروائی عمل میں لاتا ہے شہریوں کی جانب سے محکمہ ایکسائز سے اس شراب خانے کے خلاف قانونی کارروائی اور بندش کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں