English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سے مذاکرات:پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا، 2 بڑے مطالبات

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا گیا ہے، جس میں 2 بڑے مطالبات شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں ایک اہم مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اسی طرح دوسرا مطالبہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے شفاف اور آزادانہ کام کرنے والا جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

تحریک انصاف کی  مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد یہ مطالبات طے کرلیے ہیں اور بانی چیئرمین کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان پہلا دورِ مذاکرات 23 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہوا تھا، جس میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے