English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیوی سے بیکری کی ملکیت کا تنازع شوہر کی جان لے گیا

یہ کہاوت تو آپ نے بھی سُنی ہوگی کہ سانجھے کی ہنڈیا چوراہے پر پُھوٹتی ہے۔ کچھ ایسا ہی بھارت کے دارالحکومت میں بھی ہوا ہے۔ دہلی میں ایک بیکری کے مالک نے گھریلو تنازع کے بعد خود کشی کرلی۔

پنیت کھرانا نے 2016 میں شادی کی تھی۔ وہ ایک بیکری چلاتا تھا۔ اس بیکری میں اُس کی بیوی بھی برابر کی پارٹنر تھی کیونکہ اس نے بھی سرمایہ کاری کی تھی۔ میاں بیوی میں مختلف معاملات پر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ سب سے بڑا جھگڑا بیکری کی ملکیت کے حوالے سے تھا۔ اِسی جھگڑے نے پنیت کھرانا کی جان لے لی۔

بیکری کی ملکیت کے معاملے میں جھگڑا اِس قدر بڑھا کہ پینیٹ اور اُس کی بیوی کے درمیان معاملہ طلاق تک جاپہنچا۔ آج کل دونوں طلاق کی تیاری کر رہے تھے۔ پنیٹ شدید ذہنی دباؤ برداشت نہ کرسکا اور اپنے آپ کو ختم کرلیا۔

پنیٹ کھرانا کی فیملی کا کہنا ہے کہ بیوی نے آخری گفتگو ریکارڈ کی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے لیے اُس کا سیل فون تحویل میں لے لیا۔ پنیت کھرانا نے منگل کو اپنے گھر میں خود کو پھندا لگالیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے