English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اختلافات سالہا سال کے ہیں ایک روز میں تو حل نہیں نکلنا ، بیرسٹرگوہر

القمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ اختلافات سالہا سال کے ہیں ،ایک روز میں تو حل نہیں نکلنا، امید کی جائے کہ مذاکرات
کاکوئی حل نکلے ،یہ پاکستان کےلیے بہتر ہے،مذاکراتی کمیٹی سے امیدیں زیادہ ہیں ، ہم سب کوکھلے دل کے ساتھ بیٹھنا چاہیے،اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جلد از جلد کوشش کی جائے تو کوئی حل نکل سکتا ہے۔مذاکرات میں دونوں فریقین آپس میں بیٹھیں گے تو ساری باتیں کریں گے اور اس کا کوئی حل نکلے گا۔ امید ہے 2025 میں بہت اچھی تبدیلیاں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی کےلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم 2024 کے ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔ہم عوام اور پی ٹی آئی کے سپورٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے