امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔
کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال سے قتل و غارت جاری ہے،12 جنوری کو سی ویو پر غزہ مارچ کا انعقاد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2024ء سے اسرائیل کا غزہ پر ظلم جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔ ،امریکا کی سازش کے نتیجے میں یہودیوں کو وہاں بسایا گیا۔

