English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد: ایکسئین بلڈنگز کی ٹھیکیداروں پر مہربانیاں

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ایکسئین ہائی وے نصیر بھٹو کو 6 ماہ سے زائد ہونے کو ہیں، ایکسئین بلڈنگز کو اضافی چارج دیا گیا ہے، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے ایکسئین بلڈنگز کے لیے تاحال کسی افسر کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایکسیئین ہائی وے کو سفارش پر بلڈ نگز کا اضافی چارج دلوا کر ہر ماہ کروڑوں روپے بجٹ سے نکلوائے جا رہے ہیں، بیک وقت 2 چارج رکھنے والے نصیر بھٹو نے منظور نظر ٹھیکیداروں پر سخاوت شروع کر دی، سرکاری خزانے کو بھاری رشوت لے کر پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرزمین پر کام نہ ہونے کے باوجود ٹھیکیداروں کو پیشگی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، کروڑ روپے کے اجراء کے باوجود ٹھیکیداروں نے سائٹ پر کام تک شروع نہیں کیا، اس کے باوجود مزید ادائیگی کی جا رہی ہے، نئے سال کے آغاز میں صرف 2 دن میں 4کروڑ 11 لاکھ سے زائد ٹھیکیداروں کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں، شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر راج واہ پر گرلز کالج اور گورنمنٹ اسکول کے مقام پر دو پلوں کی تعمیر کے لیے 2 منصوبوں کی کل لاگت سے آدھی رقم پیشگی جاری کی گئی، لیکن اس کے باوجود تاحال کام شروع نہ کیا جاسکا ہے۔ اس سلسلے میں ایکسئین بلڈنگز نصیر بھٹو سے رابطہ کرکے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے