English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوادر،آل پارٹیز اتحاد کا احتجاجی دھرنا20 روز میں داخل

القمر

گوادر(نمائندہ جسارت) آل پارٹیز اتحاد کا احتجاجی دھرنا 20 روز میں داخل، ضلع بھر سے سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنوں کی احتجاجی دھرنا میں آمد اور بھر پور حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گوادر آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے ساحلی علاقوں میں بدترین غیر قانونی ٹرالنگ، بارڈر ٹریڈ کو محدود کرنے ، ضلع گوادر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیگر شہری مسائل پر جاری دھرنا میں جمعہ کے روز تحصیل پسنی، جیونی اورماڑہ سمیت ضلع گوادر کے شہری و دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سیاسی کارکنوں نے بڑی تعداد میں دھرنا گاہ آکر عوامی مسائل پر دھرنا کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا اور ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ یہ دھرنا عوام کے بنیادی سہولتوں اور مسائل کے لئے گزشتہ بیس دنوں سے گوادر پدی زر میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور آل پارٹیز کنوینئر عبدالغفورہوت کی سربرائی میں جاری ہے اور تمام قوم پرست و مذہبی جماعتوں کی حمایت سے جاری و ساری ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی بامقصد مذاکرات سامنے نہیں آیا ہے ۔ واضح رہے ضلع گوادر میں گزشتہ طویل عرصے سے سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کی شکایت کی جارہی ہیں اور جبکہ دوسری جانب بارڈر ٹریڈ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بارڈر ٹریڈ منسلک کاروبار کو محدود کیا جارہا ہے جو کہ ان کے لئے تشویش کا باعث بن رہا ہے ۔ آل پارٹیز اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے اور وہ نہیں چاہتی کہ گوادر ضلع کے بنیادی عوامی مسائل حل ہوں جمعہ کے روز جاری دھرنے میں غفور ہوت ،ماجد سہرابی ، اکرم حیات ، مولا بخش مجاہد ، بابا آدم عثمان کلمتی و دیگر نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے