ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتی حکم پر نیب کیسز والے افسران کے خلاف ایف بی آر متحرک

NAB cases on court orders

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عدالتی حکم پر قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز والے افسران کے خلاف متحرک ہوئی اور ان تمام افسران کے خلاف نیب کیسز کی رپورٹ 10 جنوری تک طلب کرلی۔

میڈیاذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے پرعمل درآمد کے اقدامات کے تحت تمام چیف کمشنرز ، ڈی جیز ان لینڈ ریونیو ، چیف کلکٹرز اور ڈی جیز کسٹمز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں ایف بی آر نے افسران کے خلاف نیب کورٹس میں زیر التوا کیسز اور ایسے افسران جن کے خلاف کورٹس کے سزاؤں کے آرڈرز جاری ہو چکے ہیں، تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے افسران کے خلاف نیب کیسز کی رپورٹ 10جنوری تک طلب کرلی جب کہ تمام فیلڈز فارمشنرز کو عدالتی حکم کی تعمیل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں