English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے‘ احسن اقبال

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی ’موسیقی‘ چلتی رہتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملک کی بڑی جماعتیں ہیں، جن کے اپنے اپنے نظریات ہیں مگر پاکستان کے نظریے پر دونوں ایک ہیں، ملک کو درپیش معاشی بحران اور دہشت گردی کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے محاذ آرائی کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔کراچی میں صوبائی وزیرناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پچھلی حکومت نے 4 سال تک سندھ حکومت کو نظرانداز کیا، کیوں کہ یہاں اس کی مخالف حکومت تھی اور وفاقی منصوبوں کو فنڈز مہیا نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت غیر اعلانی جنگ کا سامنا ہے، سائبر اسپیس ایک نیا محاذ ہے، ہر ملک اپنے سائبر اسپیس کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، آئی ٹی بزنس کا تحفظ بھی حکومت کی ذمے داری ہے، وفاقی حکومت نے رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے بلا تعطل انٹرنیٹ فراہم کیا، 34 فیصد سافٹ وئیر ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے