سانگھڑ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی سربراہی میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی سے نیشنل پریس کلب تک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر دولت جمالی، سول سرجن ڈاکٹر آفتاب احمد سریوال، چیئرمین بلدیہ راشد اسلام مغل، اے سی سانگھڑ سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگواکر ان کی زندگی بچائیں، اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔
