English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا ہے،وہ دن دور نہیں جب عمران خان واپس آئیں گے: فیصل جاوید

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ایف آئی آرز عمران خان کے خلاف درج کی گئی ہیں،ایک طرف مذاکرات کر رہے ہیں، دوسری طرف ہمارے ورکرز کو پکڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،وہ دن دور نہیں جب عمران خان واپس آئیں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا ہے، مذاکرات کا تحریری جواب دینا یا نہ دینا مذاکراتی کمیٹی کے ہاتھ میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے