ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کی گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن کی تیاری

who do not return Sindh government vehicles

کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

سینیئر وزیرشرجیل میمن کی زیرصدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور ان کا غیر مجاز استعمال پر مقدمہ درج ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں ممبران کی اخراجات میں کمی یقینی بنانے پر اپنی سفارشات پیش کیں اور بتایاکہ گاڑیوں کی الاٹمنٹ اور ریگولیٹ کرنے کیلئے عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کی نیلامی کا عمل شفاف بنانے اور فنڈز منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں گے۔

اس موقع پر شرجیل میمن کا کہناتھاکہ سرکاری گاڑیوں کے غیرضروری استعمال اور پی اوایل کے بڑھتےاخراجات کم کیےجائیں، بے کار گاڑیوں کی نیلامی مکمل طور پر شفاف بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں