پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی ،اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے۔
اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے۔

