English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہندو کونسل کی جانب سے ارسا ایکٹ کیخلاف بھوک ہڑتال

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہندو کونسل کی جانب سے دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کی مخالفت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ احتجاجی بھوک ہڑتال کی قیادت سندھ ہندو کونسل کے چیئرمین سورج کوہستانی، صدر مہیش کمار جیرانی، جنرل سیکرٹری واشدیو مولچندانی، وائس چیئرمین درگا دیوی راجپوت اور خزانچی ویرو مل ٹھاکر نے کی جبکہ حیدرآباد سول سوسائٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کی لیڈیز ونگ کی رہنما افروز شورو نے بھی شرکت کی۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کے لوگوں کی زندگی ہے، اور دریائے سندھ سے6 نہریں نکالنا سندھ کے عوام کو موت دینے کے مترادف ہے۔ جب تک سندھ کے لوگ زندہ ہیں، دریائے سندھ پر قبضہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگ کسی ایسے قانون کو کبھی قبول نہیں کریں گے جس کے تحت حکمران دریائے سندھ سے6 نہریں نکالنے کی کوشش کریں۔اس موقع پر سندھ کے قومی گلوکار وقار ملاح نے بھی علامتی بھوک ہڑتال میں شرکت کی اور قومی گیت گا کر دریائے سندھ کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے