English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجریا میں آئل ٹینکرالٹ گیا، آگ لگنے سے 70 افراد ہلاک

Oil tanker overturned in Nigeria

نائیجر: آئل ٹینکر الٹنے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 70 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بیان میں بتایا کہ ریاست نائیجر کے علاقے میں پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس سے تیل پھیل گیا اور دھماکا ہوا۔

ریاست نائیجر کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام نے بتایا کہ مرنے افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل جمع کرنے کے لیے آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو روکنے کی ہر کوشش کے باوجود تیل اکٹھا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی، ایسے میں اچانک دھماکا ہوا ،آگ کے شعلے بلند ہوگئے اور دوسرے ٹینکر کو لپیٹ میں لے لیا۔

سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام کا کہنا تھا کہ اب تک 70 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر میں ریاست جیگوا میں بھی اسی طرح کا دھماکا ہوا تھا جہاں 147 افراد ہلاک ہوا تھا اور اس کو افریقی ممالک میں ہونے والے بدترین حادثات میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے