English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب‘ دہشت گردی میں ملوث مقامی شہری کو سزائے موت

القمر

ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث مقامی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث مقامی شہری عبداللہ بن احمد آل سلیم کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشرقی ریجن میں دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے پر سعودی شہری کو گرفتار کیا۔ ملزم نے بیرون ملک سے دھماکا خیز مواد تیار اورآتشی اسلحہ استعمال کرنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ مملکت واپسی کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے لیے دھماکا خیز مواد تیار کرنے اور دہشت گردوں کے لیے فنڈ جمع کرنے میں مصروف تھا۔ عدالت نے جرائم ثابت ہونے پر سزائے موت کے احکامات صادر کیے، جسے اپیل کورٹ نے بھی بحال رکھا۔ بعدازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کی توثیق ہونے پر وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اس پر عمل درآمد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے