English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا رہا، انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے ،آرمی چیف سے ایک ہی ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے اسپیکر کو خط لکھا۔

انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے خط لکھا ہے، اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے