English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ کا پہلا پڑاؤ بدین میں ہو گا

القمر

بدین (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سندھ حکومت کی بدترین کرپشن اور عوام کو حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف آج کراچی سے شروع ہونے والے حقوق مارچ کے شرکاء ٹھٹھہ اور سجاول سے ہوتے ہوئے شام کو بدین پہنچیں گے جہاں پارٹی قائدین شاہ نواز چوک پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سندھ بھر کی طرح بدین ضلع کے شہروں کو بینر پینا فلیکس، ہولڈنگ، اشتہارات، ہینڈ بلز، سائن بورڈ سے سجا دیا گیا، تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کے عوامی رابطہ مہم میں ہر طرف صدائیں حقوق سندھ مارچ کی چاروں طرف سے آوازیں حقوق سندھ کی گونج رہیں، سندھ بھر کی طرح بدین میں بھی اس وقت حقوقِ سندھ مارچ کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر کی عوام کی اُمیدوں کا مرکز محور مرکزی مسلم لیگ بن چکی ہے، الحمد اللہ اس وقت سندھ کے شہر دلہن کی طرح مرکزی مسلم لیگ کے جھنڈوں بینرز سے سج دھج چکے ہیں، عوام کے دلوں کی دھڑکن مرکزی مسلم لیگ بنتی جا رہی ہے، سندھ میں اس وقت عوامی کی ترجمانی کرنے والی واحد جماعت مرکزی مسلم لیگ ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے جاری اعلامیہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ حقوق سندھ مارچ کا اعلان ہوتے ہی عوام کے وسائل پر قابض مافیا اپنی شکست کا خوف محسوس کرنے لگا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے