English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامی نظریاتی کونسل کے 4ارکان کا تقرر‘صدر نے منظوری دیدی

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت نے 4 اراکین رانا شفیق پسروری،صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمن کو 3 سال کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن مقرر کیا ہے۔ 4 اراکین کی تعیناتی کی منظور دیے جانے کے بعداسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے