English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت کی کارکردگی پی ٹی آئی حکومت سے بھی بری ہے، شاہد خاقان عباسی

touch with senior politicians

لندن: سابق وزیر اعظم  اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی  کاکہنا ہے کہ موجودہ  وفاقی حکومت کی کارکردگی  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی حکومت سے بھی بری ہے۔

میڈیا  سے گفتگو  کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ ملک کی تعمیر وترقی کےلیے اتحاد قائم کرنا ہوگا، مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیاہے، دو وقت روٹی بھی بڑی مشکل سے ملتی ہے، گھروں کو چولہا جلانے کے لیے عوام 15 ، 15 گھنٹوں کی نوکریاں کررہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے