English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، اتحاد میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچا، جس میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔ اہم ملاقات میں دونوں جماعتوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور اسد قیصر نے گزشتہ ہفتے جے یو آئی کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ملاقات کا وقت طے کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے