نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہوگئی اور متعدد زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے میں گزشتہ شب حادثہ پیش آیا جہاں سمندر کنارے موجود ہزاروں لوگ بیرئیرز ٹوٹنے کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور اس علاقے میں بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ کمبھ کے میلے میں پیش آنے والے حادثے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم اب تک حکومت کی
جانب سے سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تقریباً 28 ملین افراد نے گزشتہ صبح 8 بجے دریا میں غوطہ لگایا اور مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ 13 جنوری سے جاری کمبھ کے میلے میں اب تک 200 ملین افراد دریا میں مذہبی رسومات ادا کرچکے ہیں۔بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے حادثے کے بعد ریاستی وزیر صحت کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
