English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا بدر بھارتیوں پر 20 ممالک کے دروازے بھی بند

القمر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا سے نکالے گئے 100 سے زاید غیر قانونی بھارتی تارکین وطن مزید 20ممالک میں بھی قدم نہیں رکھ سکیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی امریکا میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے اصل ممالک میں بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل 100 سے زائد بھارتی شہریوں کو ہتھکریاں پہنا کر فوجی طیارے میں بھارت واپس بھیجا گیاتھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے شہری اب امریکا تو کیا دیگر 20 ممالک میں بھی قدم نہیں رکھ سکیں گے۔ان ممالک میں کینیڈا، نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ ممالک امریکا کی ویزا پالیسی پر عمل کرتے ہیں اور جس شخص کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہو، وہ ان ممالک میں بھی داخل نہیں ہو سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے